امریکہ کی جانب سےا سٹیل اور ایلومینیم کی درآمدات پر 50 فیصد ٹیرف میں توسیع کا اعلان

ٹرمپ انتظامیہ نے اسٹیل اور ایلومینیم کی درآمدات پر 50 فیصد ٹیرف میں توسیع کا اعلان کیا، جس سے سینکڑوں مصنوعات ٹیرف کی فہرست میں شامل ہو گئی ہیں ۔
امریکی وزارت تجارت نے اسی شام شائع ہونے والے وفاقی رجسٹر نوٹس میں اعلان کیا کہ بیورو آف انڈسٹری اینڈ سیکیورٹی نے407 پراڈکٹ کو امریکہ کے ہم آہنگ ٹیرف فہرست میں شامل کیا ہے ۔ یہ مصنوعات اسٹیل اور ایلومینیم کے مواد کی وجہ سے اضافی ٹیرف کے تابع ہوں گی۔
اعلان میں کہا گیا ہے کہ توسیعی ٹیرف فہرست سرکاری طور پر 18 اگست سے نافذ العمل ہوگی۔

Comments (0)
Add Comment