آغا خان یونیورسٹی میں سرجیکل ایکسپو جدید طبی ٹیکنالوجی توجہ کا مرکز

کراچی: آغا خان یونیورسٹی میں گزشتہ روز سے جاری گیارہویں سالانہ اے کے یو سرجیکل کانفرنس و نمائش اکتیس مارچ سے دو اپریل تک آغا خان یونیورسٹی کے اسپورٹس اینڈ ری ہیبلیٹیشن سینٹر میں جاری ہے۔

 نمائش میں تیس سے زائد اسٹالز لگائے گئے ہیں جس میں مختلف کمپنیوں کی جانب سے سرجیکل آلات، امپلانٹس اور طبی ڈیوائسز پیش کی گئیں ہیں۔

منتظمین کے مطابق اس نمائش کا مقصد طبی ماہرین اور شعبے سے وابستہ افراد کوجدید سہولیات سے اآگاہی فراہم کرنا ہے،کانفرنس کے چیئر ڈاکٹر ضیاء الرحمان کا کہنا ہے کہ یہ ایکسپو معالجین کو جدید سرجیکل ٹیکنالوجی سے براہ راست آگاہی فراہم کرنےکاایک اہم موقع فراہم کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس پلیٹ فارم سےنہ صرف پیشہ ورانہ تعاون کو فروغ ملتا ہے بلکہ مریضوں کو بہتر دیکھ بھال میں جدید طریقوں کو اپنانے میں بھی مدد ملتی ہے، نمائش و کانفرنس میں صحت کے شعبے کے ماہرین ، اساتذہ اور دیگر اسٹیک ہولڈزر کی بڑی تعداد شریک ہے۔

پی این پی

Comments (0)
Add Comment