(پی این پی)ملک کی مشہورومعروف گلوکارہ انورال خالد شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، گلوکارہ کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
معروف گیت جھول کی گلوکارہ انورال خالد رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں، انورال خالد کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، جس میں گلوکارہ نے گلابی رنگ کا لباس پہن رکھا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے گلوکارہ انورال خالد نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں شوہر کے ساتھ ہاتھ کی تصویر شیئر کرکے مداحوں کو شادی کی انگوٹھی دکھائی جبکہ گلوکارہ کی شوہر کے ہمراہ ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔
موسیقی کی دنیا میں ابھرتی ہوئی اور نمایاں شخصیت کے طور پر انورال خالد کا مقام بلند رہا ہے، ان کے گیتوں میں جذبات کی گہرائی کو نوجوان نسل نے محسوس کیا اور انہیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
خیال رہے کہ جھول کے علاوہ بھی گلوکارہ انورال خالد نے دیگر متعدد گیتوں کے ذریعے بھی داد سمیٹی جن میں پریٹی لائز اور نازنیں جیسے گیت شامل ہیں جبکہ سال 2026 میں ان کا گیت دُور بھی مداحوں نے کافی پسند کیا۔
پی این پی