چینی صدر کی گو من دانگ پارٹی کی چیئرپرسن زنگ لی ون سے ملاقات کے موقع پر کی جانے والی اہم تقریر پر گرم جوش رد عمل

بیجنگ :بیجنگ میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ اور گو من دانگ پارٹی کی چیئرپرسن زنگ لی ون کے درمیان ملاقات ہوئی ۔اس موقع پر شی جن پھنگ نے ایک اہم تقریر کی۔ شی جن پھنگ نے چینی قوم کے مجموعی مفاد اور طویل مدتی ترقی کو مدنظر رکھتے ہوئے کہا کہ ” درست شناخت کے ذریعے روحانی ہم آہنگی کو فروغ د یا جائے ، پرامن ترقی کے ذریعے مشترکہ گھر کا تحفظ کیا جائے ، تبادلے اور انضمام کے ذریعے عوامی فلاح و بہبود کو فروغ دیا جائے اور اتحاداور مشترکہ جدوجہد کے ذریعے چینی قوم کی عظیم نشاۃ ثانیہ کو یقینی بنایا جائے۔” اس اہم بیان نے آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے تعلقات کی ترقی کو واضح رہنمائی فراہم کی ۔ شی جن پھنگ کی اس اہم تقریر کو اندرون اور بیرونِ ملک گرمجوش ردعمل ملا ۔تائیوان یونفیکیشن الائنس پارٹی کے اعزازی چیئر مین چی جیا لن کا ماننا ہے کہ جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کی اس اہم تقریر نے دونوں کناروں کے درمیان تبادلے اور پرامن ترقی کو فروغ دینے میں انتہائی اہمیت دی ہے اور اسے تائیوان میں وسیع، مثبت اور خوشگوار ردعمل ملا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شی جن پھنگ نے اپنی تقریر میں زور دیا کہ دونوں کناروں کے ہم وطنوں کے آبا ؤ اجداد ایک ہی ہیں اور دونوں کناروں پر رہنے والوں کے درمیان خون کا رشتہ ہے ۔ ایک ہی خاندان کے افراد مسائل کو دور کرنے کے لیے اگر مشورہ کریں ، تو کوئی بھی تنازع یا اختلاف ایسا نہیں جو حل نہ ہو سکے ۔ چی جیا لن نے کہا کہ یہ مین لینڈ کی طرف سے تائیوان کے ہم وطنوں کے لیے ان کی پر خلوص نیت کو ظاہر کرتا ہے ۔نیشنل فیڈریشن آف تائیوان بزنسز کے ایگزیکٹو نائب صدر سن ڈے چھونگ نے کہا کہ جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کے ان کلمات کہ "یہ سال مین لینڈ کے ‘پندرہویں پانچ سالہ منصوبے’ کے آغاز کا سال ہے، ہم تائیوان کے ہم وطنوں کے ساتھ ترقی کے مواقعوں اور نتائج شیئر کرنے، اور چینی قوم کی معیشت کو مشترکہ طور پر مضبوط بنانے کے خواہشمند ہیں”، پر وہ بہت پُرجوش ہیں اور اس سے انہیں حوصلہ ملا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں کئی ہم خیال تائیوان کے ہم وطن تاجر ہیں جو سب مل کر مین لینڈ میں کاروبار کرتے ہیں اور ترقی کی کوشش کرتے ہیں، اور ہمیں یہاں گھر جیسا احساس ہونے پر بہت فخر ہے۔

Comments (0)
Add Comment