معروف شخصیت مجسٹریٹ فتح جنگ و حسن ابدال چوہدری شفقت محمود کی دعوت ولیمہ میں شرکت، دولہا کو دلی مبارکباد

مجسٹریٹ فتح جنگ و حسن ابدال اٹک چوہدری شفقت محمود نے معروف شخصیت چوہدری ظفر اقبال میاں مائر چکوال کے صاحبزادے چوہدری سہیل ظفر کی پُروقار دعوتِ ولیمہ میں شرکت کی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ریٹائرڈ تحصیلدار سلیم مشرف، چوہدری پرویز، چوہدری خضر، چوہدری طلال اور چوہدری علی اصغر بھی موجود تھے۔
تقریب نہایت خوشگوار اور پررونق ماحول میں منعقد ہوئی جہاں معززینِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے میزبان خاندان کو مبارکباد دی۔ مجسٹریٹ چوہدری شفقت محمود نے نو دولہا چوہدری سہیل ظفر کو ازدواجی زندگی کے آغاز پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں خوشیوں بھری، کامیاب اور بابرکت زندگی عطا فرمائے آمین

Comments (0)
Add Comment