پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن میں آج بریسٹ کینسر کی آگاہی کے لیے پنک ڈے منایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق آج نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ٹورنامنٹ کا چھٹا ڈبل ہیڈر کھیلا جارہا ہے جس کے پہلے میچ میں حیدرآباد کنگز مین اور راولپنڈیز جبکہ دوسرے میچ میں کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ مدمقابل ہوں گے۔
تمام کھلاڑی اور آفیشلز پنک کیپس اور پنک ربنز پہنیں گے اور تمام کرکٹرز بریسٹ کینسر آگاہی مہم کا حصہ بنیں گے۔
میچز میں استعمال ہونے والے اسٹمپس اور گرافکس بھی خصوصی پنک کلر کے ہوں گے۔
National Bank Stadium to go pink today to raise awareness for breast cancer.
The official hashtag for the Breast Cancer Awareness day in HBL PSL 11 is #GoPink ; Fans are encouraged to share their messages at 8 PM tonight on social media platforms using this hashtag.#PinkRibbon… pic.twitter.com/wPkgQnpTQj
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) April 16, 2026
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء، کھلاڑی سیدہ عروب شاہ، رامین شمیم اور منیبہ علی کو بھی آگاہی مہم کے لیے اسٹیڈیم مدعو کیا گیا ہے۔
ویمن کرکٹرز میچ سے قبل چاروں ٹیموں کے ہمراہ وارم اپ ٹریننگ سیشنز میں حصہ لیں گی۔
واضح رہے کہ پاکستان میں سب سے زیادہ شرح بریسٹ کینسر کی ہے، آگاہی مہم کا ایک اہم پیغام جلد سے جلد چیک اپ اور بیماری سے ثابت قدم ہو کر لڑنا ہے۔
پی این پی