مسلم لیگ گلگت بلتستان کے انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی: چوہدری شجاعت حسین

 

لاہور:(نعیم اختر) پاکستان مسلم لیگ نے گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔ یہ فیصلہ چوہدری شجاعت حسین کی صدارت میں منعقدہ اہم اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں مرکزی راہنما چوہدری شافع حسین، سیکرٙری جنرل طارق حسن،چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد،صدر پنجاب ملک ثمین خان،صدر سندھ سرائے نیاز حسین نے اور راہنماوں نے شرکت کی۔
پارٹی سیکرٹری جنرل طارق حسن نے اجلاس کو آئندہ انتخابات کے حوالے سے پارٹی حکمت عملی پر تفصیلی بریفنگ دی، جبکہ صوبائی صدر GB دلفراز خان نے انتخابی تیاریوں سے آگاہ کیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ گلگت بلتستان انتخابات کے لیے جامع حکمت عملی تشکیل دی جائے اور ہم خیال جماعتوں سمیت پارٹی کارکنوں سے رابطوں کو مزید تیز کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ یہ انتخابات بہت اہم ہیں،پارٹی بھرپور انداز میں انتخابی مہم چلائے،صوبائی وزیر
چوہدری شافع حسین نے کہا کہ گلگت بلتستان میں مسلم لیگ نے اپنے دور میں بے پناہ ترقیاتی کام کروائے، جبکہ وہاں کے عوام نے ہمیشہ پاکستان دوست قوتوں کی حمایت کی ہے۔سیکرٹری جنرل
طارق حسن نے کہا کہ مسلم لیگ گلگت بلتستان میں ایک بڑی قوت بن کر ابھرے گی اور امیدواروں کے انتخاب کا طریقہ کار بھی طے کر لیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ مضبوط امیدوار پارٹی سے رابطہ کررہے ہیں۔چیف آرگنائزر ڈاکٙٹر محمد امجد نے کہا کہ مسلم لیگ نے ہمیشہ شمالی علاقہ جات کے عوام کے حقوق کے لیے آواز بلند کی ہے،انتخابات میں بھرپور تیاری سے اتریں گے،صوبائی
صدر گلگت بلتستان دلفراز خان نے کہنا تھا گلگت بلتستان کے عوام مسلم لیگی دور کے سنہری کارناموں کو آج بھی یاد کرتے ہیں۔امیدواروں کی بڑی تعداد پارٙٹی ٹکٹ کے حصول کے لیے رابطہ کررہی ہے میں نے اپنی سفارشات مرکز کو فراہم کردی ہیں،دریں اثنا پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و پارٹی ترجمان غلام مصطفیٰ ملک نے کہا کہ گلگت بلتستان میں انتخابی اتحاد کے مختلف آپشنز کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے ،انہوں نے کہا کہ جامع انتخابی حکمت عملی تشکیل دی جائے اور پارٹی رابطوں کو مزید فعال بنایا جائے گا۔

Comments (0)
Add Comment