اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ق) خواتین ونگ کی مرکزی جنرل سیکرٹری فوزیہ ناز نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز دکا وبارہ کھلنا پاکستانی ثالثی پر ایرانی قیادت کا بھرپور اعتماد کا اظہار ہے، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی بصیرت انگیز قیادت میں یہ تاریخی سفارتی کامیابی ہے، پاکستان کی انتھک کوششوں سے لبنان میں اہم جنگ بندی کی راہ ہموار ہوئی۔ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کھولنے پر اپنے بیان میں فوزیہ ناز نے کہا کہ مشرق وسطٰی میں حالات کی بہتری، علاقائی اعتماد کے نئے دور کا آغاز ہے، ممکنہ عالمی معاشی بحران اور تباہی کا خطرہ ٹل گیا ہے، یہ پاکستان کی تزویراتی اہمیت اور عالمی امن ساز کے طور پر اس کے ابھرتے ہوئے کردار کا اعتراف ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ محض علاقائی کامیابی نہیں بلکہ پوری دنیا کی فتح ہے، آج قوم کے لیے فخر کا لمحہ ہے اور پاکستان ایک بار پھر عالمی سطح پر معتبر ثالث کے طور پر ابھرا ہے ۔