حجاج اور عمرہ زائرین سے ناروا سلوک، بشریٰ انصاری کی سعودی حکام پر تنقید

پاکستان کی سینئر ورسٹائل اداکارہ بشریٰ انصاری اپنی صلاحیتوں کی وجہ سے شوبز انڈسٹری میں نمایاں مقام رکھتی ہیں۔

وہ اپنے یوٹیوب وی لاگز میں سماجی اور بین الاقوامی معاملات پر کھل کر اظہارِ خیال کرتی ہیں۔

حالیہ وی لاگ میں انہوں نے سعودی حکام پر عمرہ اور حج زائرین کے ساتھ نامناسب رویے کا الزام لگایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اللہ نے سعودی عرب کو مقدس مقامات کی صورت میں بڑی نعمت عطا کی ہے مگر وہاں کے لوگ اس کی قدر ویسے نہیں کرتے جیسے دیگر مسلمان کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بعض اوقات سیکیورٹی اہلکار زائرین کے ساتھ سخت رویہ اختیار کرتے ہیں یہاں تک کہ انہیں دھکے دیتے اور بدسلوکی کرتے بھی دیکھا گیا ہے۔

بشریٰ انصاری نے کہا کہ مقدس مقامات پر تعینات عملے کو نرم دلی اور احترام کا مظاہرہ کرنا چاہیے تاکہ زائرین کو بہتر تجربہ حاصل ہو سکے۔

 



پی این پی

Bushra AnsariHajjSaudi ArabUmrah pilgrims
Comments (0)
Add Comment