چین اور جنوبی کوریا کا اقتصادی و تجارتی تعاون مزید گہرا کرنے پر اتفاق

بیجنگ:چین اور جنوبی کوریا کی مشترکہ اقتصادی اور تجارتی کمیٹی کا 29واں اجلاس 20 اپریل کو بیجنگ میں منعقد ہوا۔ فریقین نے چین-جنوبی کوریا اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو گہرا کرنے اور علاقائی اور کثیرالجہتی تعاون کو مضبوط بنانے سمیت دیگر امور پر گہرائی سے تبادلہ خیال کیا۔ چین نے کہا کہ وہ جنوبی کوریا کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے، چین-جنوبی کوریا آزاد تجارتی معاہدے پر مذاکرات کے دوسرے مرحلے کو تیز کرنے، "چین-جنوبی کوریا اقتصادی اور تجارتی تعاون (2026-2030) کے لیے مشترکہ منصوبہ تیار کرنے،تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبے میں باہمی تعاون نیز علاقائی ، ڈبلیو ٹی او اور اپیک جیسے کثیر جہتی فریم ورکس کے تحت تبادلوں اور ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کے لئے تیار ہے ،تاکہ چین-جنوبی کوریا اقتصادی اور تجارتی تعاون کو ایک نئی بلندی تک پہنچایا جائے۔ جنوبی کوریا نے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کے مطابق مختلف شعبوں میں کثیرالجہتی اور دو طرفہ اقتصادی اور تجارتی تعاون کو مسلسل گہرا کرنے اور صنعتی اور سپلائی چین کے استحکام اور ہموار بہاؤ کو برقرار رکھنے کے لیے چین کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

Comments (0)
Add Comment