کراچی ایئرپورٹ پر اسٹیٹ آف دی آرٹ ایئرٹریفک کنٹرول سسٹم نصب کرنے کی منظوری

کراچی ائیرپورٹ پر اسٹیٹ آف دی آرٹ ائیرٹریفک کنٹرول سسٹم نصب ہوگا، جس کے لیے سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی نے پی سی ون کی منظوری دے دی۔

ذرائع کےمطابق کراچی کے جناح ٹرمینل ائیرپورٹ پر جدید ائیرٹریفک کنٹرول سسٹم نصب کیا جائےگا کیونکہ کمرشل پروازوں کو رہنمائی فراہم کرنے والاموجودہ ائیرٹریفک کنٹرولرسسٹم کو نئے اور جدید سسٹم سے تبدیل کرنا ناگزیرہوگیاتھا۔

 

ذرائع نے بتایا کہ منصوبےکے تحت کراچی فلائٹ انفارمیشن ریجن کےلیےجدید ترین نیا فلائٹ منیجمنٹ سسٹم لگایا جائےگا اور نئے ائیرٹریفک منیجمنٹ سسٹم سے پروازوں کو سابقہ کے مقابلے میں مزید بہتر رہنمائی فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

ذرائع کے مطابق سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی نے پی سی ون کی منظوری دے دی ہے اور پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی چند روز میں بین الاقوامی ٹینڈر جاری کرے گی۔

 

پی این پی

karachi airport stat of the art traffic control system approved
Comments (0)
Add Comment