علاقائی کشیدگی کے باوجود پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں لسٹنگ کی سرگرمیاں جاری

علاقائی کشیدگی کے باوجود پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں لسٹنگ کی سرگرمیاں جاری ہیں اور سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے دو نئی کمپنیوں کی لسٹنگ کی منظوری دے دی ہے۔

ستارہ پیٹرولیم 168 ملین حصص بک بلڈنگ کے ذریعے فروخت کرے گی، جن میں سے 75 فیصد ادارہ جاتی سرمایہ کاروں جبکہ 25 فیصد ریٹیل سرمایہ کاروں کے لیے مختص ہوں گے۔

دوسری جانب ایل ایس ای اسپیک ون کے آئی پی او کی بھی منظوری دی گئی ہے، جو 5 ملین حصص پر مشتمل ہے اور فکسڈ پرائس طریقہ کار کے تحت پیش کیا جائے گا۔

یہ پاکستان کی پہلی اسپیک کمپنی ہے جو آئندہ تین سال میں ایکوزیشن اور سرمایہ کاری کے منصوبوں پر کام کرے گی، جبکہ ننگبو گرین لائٹ انرجی میں 19 فیصد حصص خریدنے کا ارادہ بھی رکھتی ہے۔

رواں مالی سال میں اسٹاک مارکیٹ میں آئی پی اوز کی تعداد 11 تک پہنچ چکی ہے، اور سرمایہ کاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ سرمایہ کاری سے قبل پراسپیکٹس کا بغور جائزہ لیں۔



پی این پی

Listing activities continue on Pakistan Stock Market despite regional tensions
Comments (0)
Add Comment