خاتون نے محبوب کو باندھ کر زندہ جلا دیا

بنگلورو(پی این پی )بھارتی شہر بنگلورو میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں 27سالہ خاتون نے اپنے بوائے فرینڈ کو زندہ جلا کر قتل کر ڈالا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون اور مقتول گزشتہ ایک سال سے رومانوی تعلق میں تھے اور ایک ہی ٹیلی کام اسٹور میں کام کرتے تھے، حالیہ دنوں میں خاتون کو شکایت تھی کہ اس کا بوائے فرینڈ اسے نظر انداز کر رہا ہے اور شادی سے گریزاں ہے۔واقعے کے روز خاتون نے اپنے بوائے فرینڈ کو گھر بلایا اور کہا کہ وہ ایک منفرد انداز میں اسے شادی کی پیشکش کرنا چاہتی ہے، بعد ازاں خاتون نے بوائے فرینڈ کی آنکھوں پر پٹی باندھ کر کرسی سے باندھ دیا۔

پولیس نے بتایا کہ خاتون نے پہلے سے آتش گیر مادہ تیار کر کے رکھا ہوا تھا جسے اس نے بندھے ہوئے نوجوان پر ڈال کر آگ لگا دی، ملزمہ نے اس دوران ویڈیو بھی بنائی اور بوائے فرینڈ کو جلتا ہوا دیکھتی رہی۔بھارتی میڈیا نے کہا کہ پولیس نے خاتون کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے اور اس کے خلاف قتل کا مقدمہ بھی درج کر لیا ہے۔

پی این پی