اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ فیڈرل کیپٹل اسلام آباد تنظیم کی طرف سے ایک شمولیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔پروگرام کی صدارت صدر فیڈرل کیپٹل اسلام آباد رضوان صادق خان اور جنرل سیکرٹری چوہدری جہانگیر نےکی۔اسلام آباد سے مزمل علی زاہد ،وجاہت احمد خان ،ظہور احمد ،ہارون خان ،عبداللہ خالد ،بدر منیر اور جواد حسین شاہ نے پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کی۔
اس موقع پر مرکزی جوائنٹ سیکرٹری عاطف مغل اور اسلام آباد تنظیم سے زیشان خان شہباز نار عرفان کھوکھر ملک نوید میاں قاسم مرزاعمران اور دیگر پارٹی راہنما موجود تھے۔
شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صدر رضوان صادق خان نے پارٹی کو فعال اور مظبوط کرنے کی بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم گراس روٹ لیول سے تنظیم ساز مہم کا آغاز کر رہے ھیں اور انشاءاللہ بہت جلد ڈسٹرکٹ لیول تک پارٹی فعال ہوگی۔