ایران نے روس سمیت دوست ممالک کو آبنائے ہرمز ٹرانزٹ فیس سے استثنیٰ دے دیا

تہران(پی این پی)ایران نے روس سمیت دوست ممالک کو آبنائے ہرمز ٹرانزٹ فیس سے استثنیٰ دے دیا۔

روس میں ایرانی سفیر کاظم جلالی نے کہا کہ فی الحال ٹرانزٹ فیس پر استثنی محدود بنیادوں پر دیا گیا ہے، ایرانی وزارت خارجہ دوست ممالک کے لئے پالیسی کو موثر بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔روس میں ایران کے سفیر کاظم جلالی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ٹرانزٹ فیس سے استثنیٰ فی الحال محدود بنیادوں پر دیا گیا ہے، ان کے مطابق یہ فیصلہ آزمائشی مرحلے میں ہے اور اس کا اطلاق مخصوص ممالک اور حالات تک محدود رکھا گیا ہے تاکہ اس کے اثرات کا جائزہ لیا جا سکے۔کاظم جلالی نے کہا کہ ایرانی وزارت خارجہ اس پالیسی کو مزید مثر اور جامع بنانے کے لئے کام کر رہی ہے۔انہوں نے عندیہ دیا کہ مستقبل میں مزید دوست ممالک کو بھی اس سہولت میں شامل کیا جا سکتا ہے، تاہم اس کا انحصار معاشی اور سفارتی عوامل پر ہوگا۔

پی این پی