واشنگٹن (پی این پی )امریکا نے چین کی ایک بڑی آئل ریفائنری پر ایران سے کروڑوں ڈالرز کا تیل خریدنے کے الزام میں پابندی عائد کر دی ہے۔
امریکی محکمہ خزانہ نے دعوی کیا ہے کہ چین کی ہینگلی پیٹروکیمیکل ریفائنری ایران کی اہم خریدار رہی ہے اور اس کے ذریعے ایرانی فوج کو بڑی مالی مدد ملی۔امریکا نے اس کے ساتھ ہی تقریبا 40 شپنگ کمپنیوں اور جہازوں پر بھی پابندیاں لگائی ہیں جن پر ایران کے خفیہ تیل نیٹ ورک کا حصہ ہونے کا الزام ہے۔
پی این پی