اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ق) خواتین ونگ کی مرکزی صدر اور رکن قومی اسمبلی فرخ خان نے صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کو ان کی سالگرہ کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
فرخ خان نے اپنے تہنیتی پیغام میں چوہدری شافع حسین کی سیاسی و عوامی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار رہنما ہیں اور پنجاب کی ترقی و خوشحالی کے لیے ان کا کردار قابلِ تحسین ہے۔
فرخ خان نے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ چوہدری شافع حسین کو صحت، درازیٔ عمر، خوشحالی اور مزید کامیابیوں سے نوازے۔