زمبابوے کیخلاف ون ڈے سیریز کیلیے پاکستان ویمنز اسکواڈ کا اعلان، فاطمہ ثناء کپتان مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ نے زمبابوے کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے لیے 15 رکنی قومی ویمنز اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس کی قیادت فاطمہ ثناء کریں گی۔

اعلامیے کے مطابق سیریز 4 سے 9 مئی تک کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔ تینوں ون ڈے میچز 4، 6 اور 9 مئی کو شیڈول ہیں، جبکہ یہ سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ 2025-29 کا حصہ بھی ہے، جس کے باعث اس کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔

فاطمہ ثناء سیریز کے تینوں میچز میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گی، جبکہ اسکواڈ میں نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کا امتزاج شامل کیا گیا ہے۔ مومنہ ریاست کو پہلی بار قومی ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، جو ان کے کیریئر کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔

زمبابوے کی خواتین ٹیم اپنے پہلے دورۂ پاکستان کے لیے 29 اپریل کو کراچی پہنچے گی، جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلوں کی توقع کی جا رہی ہے۔

پاکستان ویمنز اسکواڈ:
فاطمہ ثناء (کپتان)، عالیہ ریاض، عائشہ ظفر، ڈیانا بیگ، گل فیروز، مومنہ ریاست، منیبہ علی (وکٹ کیپر)، نجیہہ علوی (وکٹ کیپر)، نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، رامین شمیم، صدف شمس، سدرہ امین، سیدہ عروب شاہ اور تسمیہ رباب شامل ہیں۔

ماہرین کے مطابق ہوم گراؤنڈ اور سازگار کنڈیشنز کی بدولت پاکستان ٹیم کو سیریز میں برتری حاصل ہو سکتی ہے، جبکہ نئی کھلاڑیوں کی شمولیت ٹیم کے کمبی نیشن کو مزید مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

پی این پی

Pakistan Women
Comments (0)
Add Comment