معرکہ ء بنیان المرصوص کا ایک سال، پاکستان مسلم لیگ کا کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)معرکہ بنیان المرصوص کا ایک سال مکمل ہونے پر پاکستان مسلم لیگ نے خصوصی کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔کانفرنس پارٹی کے علماء و مشائخ ونگ کے زیراہتمام منعقد کی جائے گی۔یہ کانفرنس مئی کے دوسرے ہفتے میں منعقد ہو گی جس میں وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز اور پاکستان مسلم لیگ کے سنئیر نائب صدر چوہدری سالک حسین بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

کانفرنس میں تمام مکاتب فکر کے علماء، مشائخ اور دانشورشرکت کریں گے۔ اس حوالے سے پاکستان مسلم لیگ کے علماء و مشائخ ونگ کے صدر مولانا پیرسید چراغ الدین شاہ کی قیادت میں ونگ کے عہدیداران نے پارٹی کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد سے مسلم لیگ ہاؤس میں ملاقات کی۔ وفد میں علماء و مشائخ ونگ کے جنرل سیکرٹری حافظ محمد اقبال رضوی، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سید آصف علی شاہ ہمدانی اور دیگر شامل تھے۔ملاقات میں معرکہ ء بنیان المرصوصکانفرنس کے انعقاد کے لئے منصوبہ بندی کی گئی۔

اس موقع پر پیر سید چراغ الدین شاہ نے کہا کہ یہ وہ معرکہ ہے جس میں افواج پاکستان نے پوری قوم کے ساتھ مل کردشمن کا غرور خاک میں ملایا، بحثیت قوم ہمیں اسے ہمیشہ یاد رکھنا چاہیئے۔ ڈاکٹر محمد امجد نے پیرسید چراغ الدین شاہ کو اس اقدام پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ زندہ قومیں اپنی فتح اور کامرانی کو یاد رکھتی ہیں اور ایسے دن خاص طور پر مناتی ہیں تا کہ نئی نسل بھی اس پر فخر کرسکے۔انہوں نے کہا کہ معرکہ بنیان المرصوص کی کامیابی پر قوم کو فخر ہے اور اس کی یاد میں ہر سال تقریبات منعقد کی جانی چاہئیں۔ہمارے قائد چوہدری شجاعت حسین نے ہمیشہ حب الوطنی کا مظاہرہ کیا ہے اور پاک فوج کے عظیم کارناموں کو اجاگر کرنے کا درس دیا ہے۔

Comments (0)
Add Comment