نئی دہلی (پی این پی)بھارتی ریاست جھارکھنڈ کا ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے
جہاں 17 سالہ لڑکی نے اپنے بوائے فرینڈ اور اس کے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اپنی ماں کو قتل کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقتولہ اپنے شوہر کی وفات کے بعد 45 لاکھ روپے کی رقم اور سرکاری نوکری کی حق دار تھی جس کے لیے بیٹی بھی نامزد تھی۔لڑکی اکثر ماں کے اکائونٹ سے پیسے نکال کر اپنے 20 سالہ بوائے فرینڈ کو دیتی تھی جس پر ماں نے پابندی لگا دی تھی۔اس پر لڑکی اور اس کے بوائے فرینڈ نے ماں کو راستے سے ہٹانے کا منصوبہ بنایا تاکہ رقم، جائیداد اور نوکری حاصل کر کے عیش و عشرت کی زندگی گزار سکیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق رواں ماہ 24 اپریل کی رات لڑکی نے اپنے بوائے فرینڈ اور اس کے 3 دوستوں کے ساتھ مل کر ماں کا تکیے سے سانس گھونٹ کر قتل کر دیا۔اس قتل کے لیے 12 لاکھ روپے ادا کیے گئے، واردات کے دوران مقتولہ نے مزاحمت کی جس سے اس کی گردن پر گہرا زخم آیا اور وہ دم توڑ گئی۔
پی این پی