پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے ایلیمینیٹر ون میں ناقص کارکردگی پر اسٹیو اسمتھ غصے میں آگئے۔
تفصیلات کے مطابق حیدر آباد کنگزمین نے ایلیمینیٹر ون میں ملتان سلطانز کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں حیدر آباد کنگزمین نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو ملتان کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی۔
شان مسعود 69 رنز بناکر ناقابل شکست رہے تاہم صاحبزادہ فرحان اور اسٹیو اسمتھ سمیت دیگر کسی کا بلا نہ چل سکا۔
اسٹیو اسمتھ 13 رنز بناکر محمد علی کا شکار بنے، ان کا کیچ معاذ صداقت نے پکڑا۔
آؤٹ ہونے کے بعد وہ ڈریسنگ روم میں پہنچے تو غصے میں اپنا بیٹ زور سے زمین پر دے مارا اور یہ منظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوگیا۔
🚨 STEVE SMITH IN FULL ANGRY MODE. 😳
– Steve Smith lost his control while he was going to the dressing room.
– He threw his bat in anger because Maaz Sadaqat showed him aggression after dismissing him. 👀 pic.twitter.com/noT2WYkVGR
— Abdullah. (@Abdullahh_56) April 29, 2026
بعض صارفین کا کہنا ہے ان کا یہ غصہ آؤٹ ہونے پر نہیں بلکہ معاذ صداقت کے جارحانہ انداز پر تھا تاہم بعض صارفین کا ماننا ہے اسمتھ کو غصہ اس بات پر تھا گیند زمین پر لگنے کے باجود امپائر نے غلط فیصلہ دیا۔
He was angry not cause of that Paki’s aggression. He was angry as the fielder didn’t have complete control off the ball and the ball touched the ground. The umpire made a horrible blunder. pic.twitter.com/3XLtVHFRtq
— Troll cricket unlimitedd (@TUnlimitedd) April 29, 2026
پی این پی