پنجاب فلم سٹی اتھارٹی تشکیل دینے کا بل کثرت رائے سے منظور

پنجاب اسمبلی نے صوبے میں فلم انڈسٹری کے فروغ کے لیے پنجاب فلم سٹی اتھارٹی تشکیل دینے کا بل کثرت رائے سے منظور کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں فلم سٹی اتھارٹی ایکٹ 2026 پیش کیا گیا جس کو ایوان کے ممبران نے کثرت رائے سے منظور کیا۔

پنجاب فلم سٹی اتھارٹی سے فلم سازی، ڈرامہ، ڈاکیومنٹری کی سرپرستی کی جائے گی جبکہ اتھارٹی کے اخراجات حکومت پنجاب ادا کرے گی جبکہ فلم انڈسٹری کو فروغ دینے کیلیے بھی فنڈ دیا جائے گا۔

ایکٹ کے مطابق نئی فلم پالیسی، قواعد و ضوابط اور لائسنسنگ کا جامع نظام متعارف ہوگا جبکہ فلم سازوں کو سہولیات، اجازت ناموں اور ون ونڈو آپریشن کی سہولت ملے گی اس کے علاوہ مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے خصوصی مراعات دی جائیں گی۔

ایکٹ کے تحت فلم اسٹوڈیوز، فلم سٹی اور پوسٹ پروڈکشن سہولیات کے قیام کی راہ ہموار ہوگی جبکہ نئے ٹیلنٹ کی تربیت کے لیے ٹریننگ پروگرامز شروع کیے جائیں گے اور فلم انڈسٹری کے لیے فنڈنگ، گرانٹس اور سبسڈی کا نظام متعارف کرایا جائے گا۔

اتھارٹی پنجاب کی ثقافت، سیاحت اور مثبت تشخص کو فلم کے ذریعے اجاگر کرے گی جبکہ فلم انڈسٹری سے متعلق شکایات اور مسائل کے حل کا اختیار بھی اسے حاصل ہوگا۔

پی این پی

Film City authority
Comments (0)
Add Comment