بیجنگ :”چینی جدیدیت کے نئے سفر پر، محنت کش عوام سی پی سی کی قیادت میں متحد ہیں۔یہ محنت کش جرات مندانہ کوششیں کر رہے ہیں، نئی تخلیقات کر رہے ہیں، اور پارٹی اور ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔” یکم مئی کو عالمی یوم مزدور کے موقع پر کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے سی پی سی مرکزی کمیٹی کی جانب سے ملک بھر کے محنت کشوں کو خلوص دل سے مبارکباد پیش کی۔ہفتہ کے روز چینی میڈیا کے مطابق چین کے "پندرہویں پانچ سالہ منصوبہ” میں "محنت کشوں کی تنخواہوں کے نظام کی بہتری جیسے اقدامات تجویز کیے گئے ہیں اور "نئے روزگار گروپس” کی خدمات و انتظام کے حوالے سے پہلی مرکزی دستاویز ” حال ہی میں جاری کی گئی ہے، جس کی بدولت نئے روزگار گروپس” کو درستگی اور باریک بینی سے خدمات فراہم کی جائےگی. یہ اقدامات محنت کشوں کے جائز حقوق کو مؤثر طریقے سے محفوظ کرتے ہیں، اور پوری قوم کو محنت کے ذریعے نئے کارنامے سرانجام دینے کی ترغیب دیتے ہیں۔جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ ورکنگ کلاس اور محنت کش عوام کے کردار کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں اور ماڈل ورکرز ، محنت اور پیشہ ورانہ مہارت کے جذبے کو فروغ دینے کے علمبردار ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ پورے معاشرے کو ماڈل ورکرز کا احترام کرنا چاہیے اور ان کے جذبے کو فروغ دینا چاہیے، تاکہ دیانت داری اور محنت سے کام کرنے کا رواج عام ہو۔ ماڈل ورکرز کا جذبہ، محنت کا جذبہ، اور پیشہ ورانہ مہارت کا جذبہ قومی جذبے اور دورِ حاضر کے جذبے کی زندہ مثال ہے، یہ پوری پارٹی اور ملک کے عوام کو ہر قسم کی مشکلات سے بے خوف ہو کر دلیرانہ انداز میں آگے بڑھنے کے لیے ایک طاقتور روحانی قوت فراہم کرتا ہے۔”