جاپان اشتعال انگیزی کو بڑھانے کے راستے پر تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے ، چینی میڈیا

بیجنگ :80 سال قبل، مشرق بعید کے بین الاقوامی فوجی ٹربیونل (انٹرنیشنل ملٹری ٹریبونل فار دی فار ایسٹ) نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان کے اے کلاس جنگی مجرموں کے خلاف اجتماعی مقدمہ چلا کر جاپانی عسکریت پسندی کے جرائم کا بھرپور محاسبہ کیا ۔ تاہم، جاپان نہ صرف یہ کہ تاریخی حقائق کو جھٹلا رہا ہے ، بلکہ عسکری پابندیوں میں نرمی، تاریخی غلطیوں کو دہرانے اور علاقائی اشتعال انگیزی کو بڑھانے کے راستے پر تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے ۔ چائنا میڈیا گروپ کے سی جی ٹی این نیٹ ورک کی طرف سے دنیا بھر کے نیٹزنز پر مشتمل سروے میں 81.8 فیصد افراد کا خیال ہے کہ جاپان کا ماضی میں کی جانے والی غلطیوں کو دہرانا اور وہاں عسکریت پسندی کے رجحان کا دوبارہ تیزی سے ابھرنا علاقائی امن و استحکام کے لیے ایک حقیقی خطرہ بن چکا ہے، جس پر بین الاقوامی برادری کو انتہائی ہوشیار رہنا چاہیے۔یاد رہے کہ مشرق بعید کے بین الاقوامی فوجی ٹربیونل نے جاپانی عسکریت پسندی کے سنگین جرائم، بشمول نانجنگ قتل عام اور "باٹان ڈیتھ مارچ” جیسے وحشیانہ واقعات کو بے نقاب کیا تھا ۔ سروے میں شامل ، 64.1 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ اس ٹرائل نے بین الاقوامی انصاف کی اعلیٰ ترین اتھارٹی کے ساتھ جاپانی عسکریت پسندی کے منظم تاریخی جرائم کو دنیا کے سامنے منکشف کیا اور انصاف کا عمل مکمل کیا ۔ 81.6 فیصد جواب دہندگان نے نشان دہی کی کہ ٹرائل نے قانونی شکل میں جاپان کے جارحانہ کردار کی تصدیق کی۔ 76.1 فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ ٹرائل نے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ "جارحیت کی سزا ضرور ملے گی اور وحشیانہ کارروائیوں کا حساب لیا جائے گا”۔ٹوکیو ٹرائل کی اسیویں برسی کے اس موقع پر ، آ ج پھر جاپان کی طرف سے سلامتی کے بہانے عسکریت پسندی اور جارحیت پر مبنی اشتعال انگیز اقدامات واضح نظر آ رہے ہیں۔ جاپانی سیاست دانوں کی طرف سے جنگ کے حوالے سے بیانات بالکل ویسے ہی ہیں جیسے ماضی میں عسکریت پسند عناصر دیتے تھے ۔ سروے سے پتہ چلتا ہے کہ 86.7 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ جاپانی دائیں بازو کی قوتوں کے مزکورہ قول و فعل ٹوکیو ٹرائل کے نتائج اور دوسری جنگ عظیم کے بعد کے بین الاقوامی نظام کے لیے ایک سنگین چیلنج ہیں۔ 80.9 فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ ٹوکیو ٹرائل جارحیت اور شیطانیت کے مقابلے میں تہذیب اور انصاف کی عظیم الشان فتح ہے۔ اگر جاپانی دائیں بازو کی قوتیں ماضی کی غلطیوں کو دہرائیں گی تو انہیں ایک نئے تاریخی ٹرائل اور مکمل تنہائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ 83 فیصد جواب دہندگان نے بین الاقوامی برادری سے ٹوکیو ٹرائل کے فیصلوں کے نتائج کے تحفظ اور جاپان کے حالیہ نئے عسکریت پسندی کے اقدامات کے خلاف متحد ہونے کا مطالبہ کیا۔

Comments (0)
Add Comment