ٹینس کے عظیم کھلاڑی بیورن بورگ نے  پاکستان آمد منسوخ کر دی

ٹینس کے عظیم کھلاڑی بیورن بورگ نے  اپنی پاکستان آمد منسوخ کر دی، عالمی شہرت یافتہ ٹینس آئیکون کو اپنی  اہلیہ کے ہمراہ اتوار کی صبح پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچنا تھا۔

پانچ مرتبہ ومبلڈن اور چھ دفعہ فرنچ اوپن ٹائیٹل جیتنے والے 69 سالہ سابق عالمی نمبر ون ٹینس اسٹار کے صاحبزادے پہلے نہی پاکستان پہنچ چکے تھے۔

پاکستان ٹینس فیڈریشن کے  مطابق بیورن بورگ نے آئی ٹی ایف مینز فیوچرز ٹورنامنٹ کے دوران پاکستان کا دورہ کرنا تھا، تاہم  اپنی  اہم ترین مصروفیت میں  لازمی موجودگی کے سبب بورگ پاکستان نہیں آ رہے۔

واضح رہے کہ 1970 کی دہائی اور 1980 کی ابتدائی مدت میں ٹینس کی دنیا پر حکمرانی  کرنے  اور109 ہفتوں تک عالمی نمبر 1 رہنے کے ساتھ 11 گرینڈ سلیم ٹائٹلز سمیت 66 سنگلز ایونٹس جیتنے والےبیورن بورگ کے اعزاز میں پیر کو قومی فیڈریشن کے تحت تقریب  کا انعقاد طے تھا۔

پی این پی

Tennis great Bjorn Borg cancels visit to Pakistan
Comments (0)
Add Comment