اے ڈی بی نے ایشیا کے پاور گرڈ اور ڈیجیٹل نیٹ ورکس کیلیے 70 ارب ڈالر مالیت کا پروگرام شروع کردیا


اسلام آباد:

ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایشیا کے پاور گرڈ اور ڈیجیٹل نیٹ ورکس کے لیے بڑے منصوبے کا اعلان کردیا، نیٹ ورکس کو جوڑنے کے لیے 70 ارب ڈالر مالیت کا پروگرام شروع کر دیا گیا۔

صدر ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق توانائی اور ڈیجیٹل رسائی خطے کے مستقبل کا تعین کرے گی، سرحد پار بجلی کی ترسیل بڑھانے اور براڈ بینڈ رسائی بہتر بنانے پر توجہ دی جائے گی، 2035ء تک پاور گرڈ منصوبوں کیلئے 50 ارب ڈالر مختص کردیا گیا قابل تجدید توانائی کو فروغ دیا جائے گا۔

منصوبے کے تحت 20 گیگاواٹ قابل تجدید توانائی سسٹم میں شامل کی جائے گی اس سے 20 کروڑ افراد کو بجلی تک بہتر رسائی ملنے کا امکان ہے اور 8 لاکھ 40 ہزار نئی ملازمتیں پیدا ہونے کی توقع ہے۔

ڈیجیٹل ہائی وے منصوبے کے لیے 20 ارب ڈالر رکھے گئے ہیں۔ 20 کروڑ افراد کو پہلی بار انٹرنیٹ تک رسائی دی جائے گی۔ ڈیجیٹل منصوبوں سے 40 لاکھ ملازمتیں پیدا ہوں گی ددراز علاقوں میں انٹرنیٹ سستا ہوگا۔



پی این پی

ADB launches $70 billion program for Asia
Comments (0)
Add Comment