پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا ہے جس میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا۔
پی سی بی کے مطابق بابراعظم کو شاندار بیٹنگ اور بہترین قیادت کی بنیاد پر اس اعزاز سے نوازا گیا۔ انہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں مسلسل عمدہ کارکردگی دکھائی اور اپنی ٹیم کو ٹائٹل جتوانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
پی ایس ایل 11 میں بابراعظم نہ صرف سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں میں شامل رہے بلکہ انہوں نے اپنی کپتانی میں پشاور زلمی کو چیمپئن بھی بنایا جو ان کے کیریئر کی ایک بڑی کامیابی تصور کی جا رہی ہے۔
ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں دیگر نمایاں کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے جنہوں نے بیٹنگ، بولنگ اور آل راؤنڈ کارکردگی میں بہترین کھیل پیش کیا، تاہم قیادت کی ذمہ داری بابراعظم کو دی گئی ہے۔
ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کے دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان ، کوشل منڈس، شان مسعود، عثمان خان، شاداب خان، حسن خان، شاہین آفریدی، حنین شاہ، صفیان مقیم ، رچرڈ گلیسن اور حسن نواز شامل ہیں۔
کرکٹ ماہرین کے مطابق بابراعظم کی قیادت اور مستقل مزاجی نے انہیں اس اعزاز کا سب سے مضبوط امیدوار بنایا جبکہ ان کی کارکردگی نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ وہ پاکستان کے صفِ اول کے بلے بازوں میں شامل ہیں۔
پی این پی