بین الاقوامی ایونٹ ہارس بیک آرچری میں پاکستان کی اسوہ مرجان نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان ہارس بیک آرچری ٹیم کی اسوہ مرجان نیازی نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔ انڈونیشیا کے خلاف پہلے بین لاقوامی ایونٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنےوالی اسوہ ٹاپ رینک کھلاڑی بن گئی ہیں۔

پاکستان ہارس مینشپ ایسوی ایشن کی جانب سے جاری کردہ  ہارس بیک آرچری درجہ بندی میں اسوہ مرجان نیازی پہلے نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔ان کے  ٹارگٹ پوائنٹس کی تعداد اڑسٹھ ہے۔

ناجیہ علی اٹھاون پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن کی حقدار ٹھہرائی گئی ہیں۔زینیب ملک تیسرے اور ریحانہ اشرف چوتھے نمبر پر ہیں۔ مینز اور ویمنز کی اوور آل رینکنگ میں اسوہ کا نمبر پانچوٓاں ہے۔ اس کیٹگری میں محمد اسد چودھری پہلے،علی فواد چودھری دوسری پوزیشن پر ہیں۔

باصلاحیت اسوہ مرجان نیازی کےوالد بھی اس کھیل میں پہلے ہی اپنی اہلیت کا لوہا منوانے میں کامیاب رہے ہیں، باپ بیٹی نےچاند باغ ایکواسٹرین اسکول میں انڈونییشا کے خلاف مقالبوں میں ایک ساتھ ملک کی نمائندگی بھی کی ہے۔

پی این پی

Pakistan
Comments (0)
Add Comment