آئی پی ایل: جیمی اوورٹن کی تیز گیند نے تلک ورما کا بڑا نقصان کردیا

آئی پی ایل میں چنئی سپر کنگز کے انگلش فاسٹ بولر جیمی اوورٹن کی تیز گیند نے تلک ورما کا بڑا نقصان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جیمی اوورٹن کی تیز رفتار گیند کو بھارتی بیٹر تلک ورما نے اسکوپ کرنے کی کوشش کی لیکن گیند بیٹ کے بجائے ان کی کلائی پر بندھی گھڑی پر لگی جس سے وہ ٹوٹ گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گھڑی کی مالیت تقریباً 28 ہزار بھارتی روپے (پاکستانی 82 ہزار روپے سے زائد) ہے جبکہ بعض غیر تصدیق شدہ ذرائع کی جانب سے قیمت کروڑوں روپے میں ہونے کا دعویٰ بھی سامنے آیا ہے۔

 یہ غیرمعمولی واقعہ گزشتہ روز ممبئی انڈینز اور چنئی سپر کنگز کے درمیان میچ میں پیش آیا۔

ہاتھ پر گیند لگنے کے بعد تلک ورما نے کھیل جاری رکھا تاہم وہ صرف 5 رنز بناسکے۔



پی این پی

IPLJamie OvertonTilak VermaWatch
Comments (0)
Add Comment