پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ویمنز ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے پہلے میچ میں کئی ریکارڈز بنا ڈالے۔
نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی پر جاری تین میچز کی سیریز کے پہلے مقابلے میں پیر کو نجیہہ علوی نے پاکستان کی جانب سے ویمنز ون ڈے میں تیز ترین نصف سنچری بنائی۔
نجیہہ علوی نے 24 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کر کے کپتان فاطمہ ثنا کا 35 گیندوں پر ففٹی بنانے کا ریکارڈ توڑا۔
میزبان سائیڈ نے اس میچ میں نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی پر پاکستان ویمنز کا سب سے بڑا ون ڈے اسکور 5 وکٹوں پر 330 رنز کیا۔
میچ میں سدرہ امین اور نجیہہ علوی کے درمیان پانچویں وکٹ کے لیے 96 رنز کی تیسری بڑی شراکت رہی۔
پاکستان ویمنز کی جانب سے ایک ہی ون ڈے اننگز میں پہلی بار چار نصف سنچریاں بنائی گئیں۔ صدف شمس نے 98 سدرہ امین نے67، گل فیروزہ نے 50 اور نجیہہ علوی نے ناقابل شکست 56 رنز بنائے۔
پاکستان ویمنز ٹیم کی زمبابوے کے خلاف 168 رنز سے کامیابی اس کی ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں دوسری بڑی فتح تھی۔
پی این پی