پاکستان ریلوے کا ’رافیل میمز ایکسپریس‘، بھارتی طیاروں پر طنزیہ وار

بھارت کے مبینہ آپریشن سندور اور اس کے جواب میں پاکستان کے آپریشن بنیان المرصوص کو ایک سال مکمل ہونے پر پاکستان نے سوشل میڈیا پر ایسا طنزیہ وار کیا کہ صارفین بھی ہنسی نہ روک سکے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ’’ایکس‘‘ پر پاکستان ریلوے کی جانب سے شیئر کی گئی وائرل میمز تصویر میں ایک مسکراتی ہوئی سبز ٹرین کو نمایاں دکھایا گیا ہے، جبکہ ساتھ ہی پٹڑی کے کنارے بھارتی فضائیہ کے تباہ شدہ جنگی طیارے بکھرے پڑے ہیں۔

تصویر میں خاص طور پر گرائے گئے بھارتی رافیل اور دیگر جنگی جہازوں کی تباہی کو طنزیہ انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

پاکستان ریلویز سے سفر کیجیے، یہ محفوظ ہے pic.twitter.com/xtE66LRKTv
— Pakistan Railways (@PakrailPK) May 4, 2026

ٹرین کے اوپر درج جملہ سوشل میڈیا صارفین کے لیے فوری توجہ کا مرکز بن گیا، جس میں لکھا ہے کہ ’’ہمارے ساتھ سفر کریں، ہم رفتار میں شاید کم ہوں، لیکن ان سے زیادہ محفوظ ہیں۔‘‘

یہ میمز نہ صرف پاکستان ریلوے کے روایتی سست رفتار تاثر پر خودساختہ مزاحیہ چوٹ ہے بلکہ بھارتی فضائیہ کے مبینہ نقصان پر بھی بھرپور طنز کرتی ہے۔ تصویر میں ٹرین کو دوستانہ، پرمزاح اور فاتحانہ انداز میں پیش کیا گیا ہے، جبکہ تباہ شدہ بھارتی طیارے بھارتی عسکری ناکامی کے استعارے کے طور پر دکھائے گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے اس پوسٹ کو ’’ڈیجیٹل محاذ پر ریلوے کی کامیاب انٹری‘‘ قرار دیا، جبکہ کئی افراد نے تبصرہ کیا کہ پاکستان ریلوے نے پہلی بار تاخیر کے بجائے بروقت مزاحیہ حملہ کیا ہے۔

یہ طنزیہ پوسٹ اس حقیقت کو بھی اجاگر کرتی ہے کہ جدید دور میں جنگ صرف میدانوں تک محدود نہیں رہی بلکہ میمز، ڈیجیٹل طنز اور سوشل میڈیا بیانیہ بھی قومی جذبات کی ترجمانی کا اہم ذریعہ بن چکے ہیں۔

پی این پی

Indian aircraftMarka HaqPakistan RailwaysRafale Memes Express
Comments (0)
Add Comment