عاطف اسلم کے کنسرٹ کے دوران خاتون مداح کئی فٹ اونچے اسٹیج پر پہنچ گئی

کراچی میں ہونے والے کنسرٹ کے دوران ایک خاتون مداح عاطف اسلم کے ساتھ سیلفی لینے کیلیے کئی فٹ اونچے اسٹیج پر پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے اسپورٹس کلب میں ہونے والے معروف گلوکار عاطف اسلم کے کنسرٹ کے دوران ایک غیر متوقع واقعہ پیش آیا جس نے کچھ دیر کے لیے محفل کا ماحول بدل دیا۔

کنسرٹ کے دوران ایک خاتون مداح کئی فٹ اونچے اچانک اسٹیج پر پہنچ گئیں اور عاطف اسلم کے ساتھ سیلفی بنانے کی کوشش کرنے لگیں جبکہ گلوکار اس وقت اپنی پرفارمنس میں مصروف تھے، تاہم انہوں نے صورتحال کو خوشگوار انداز میں سنبھالتے ہوئے مداح کے ساتھ تصویر بھی بنوائی۔

واقعہ اس وقت مختلف رخ اختیار کر گیا جب خاتون مداح پہلی تصویر لینے کے بعد بھی اسٹیج سے نیچے نہ اتریں اور مزید سیلفیاں بنانے کی کوشش کرتی رہیں۔

منتظمین اور عملے کی جانب سے متعدد بار اشارہ کیے جانے کے باوجود وہ اسٹیج پر موجود رہیں۔ بعد ازاں سیکیورٹی اہلکاروں نے مداخلت کرتے ہوئے خاتون کو نرمی کے ساتھ اسٹیج سے ہٹا کر دوبارہ حاضرین کے حصے میں منتقل کیا، جس کے بعد کنسرٹ دوبارہ معمول کے مطابق جاری رہا۔
View this post on Instagram A post shared by Maira Junejo (@mairajunejo)

اس واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جبکہ صارفین کی جانب سے بڑے عوامی پروگراموں میں سیکیورٹی، ہجوم پر قابو پانے اور فنکاروں کے تحفظ سے متعلق مختلف آرا کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

پی این پی

Atif Aslam
Comments (0)
Add Comment