انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے یوئیفا ماسٹر ٹرینر ہملٹن جانتھن فٹبال ڈیوپلپمنٹ پروگرام کے سلسلےمیں ان دنوں لاہور میں بچوں کے ساتھ کام کرنےمیں مصروف ہیں۔
یوئیفا کوچ نے ماڈل ٹاون لاہور میں فٹبال اکیڈمی کا وزٹ کیا، جہاں انہوں نے فٹبالر بچوں کو بنیادی اہم ٹپس پر لیکچر دیا اور اپنے تجربات شئیر کیے۔
ہملٹن جانتھن کے مطابق کرکٹ پاکستان کا پسندیدہ کھیل ہے مگر فٹبال میں بچوں کی دلچسپی اورجذبہ دیکھ کر خوشی ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ 7 سے 10 سال کی عمر سیکھنے کے لیے آئیڈیل ہے، اگر منصوبہ بندی کے ساتھ کام کیا جائے تو یہ بچے مستقبل کے بڑے کھلاڑی بن سکتے ہیں۔
اس موقع پر انہوں نے اکیڈمی کوچز تجمل خان، محسن وٹو، افنان اور محمد مدثر کو جدید تکنیک کے بارے میں تعلیم دی۔
صدر ڈسٹرکٹ لاہور فٹبال ضیا عارف ڈوگر، محمد راشد، محمد اکرم اور شیخ شعیب کا کہنا تھا کہ یوئیفا ماسٹر ٹرینر جیسے کوالیفائیڈ اور بڑے نام کا لاہور آنا ہم سب کے لیے اعزاز ہے۔ اس سے ہمارے بچوں اور کوچز کو انٹرنیشنل معیار کی ٹریننگ ملے گی، ان کی مہارت میں اضافہ ہوگا۔
پی این پی