’غریب کے لیے خودکشی ہی باقی رہ گئی‘، مہنگائی کم ہونے کے دعوے پر بلال قریشی برہم

پاکستانی اداکار بلال قریشی نے حکومت کے مہنگائی میں کمی سے متعلق بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنی ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

حکومت کی طرف سے دعویٰ کیا گیا کہ 2024 سے پہلے مہنگائی میں اضافہ ہو رہا تھا، 2024 اور 2025 میں صورتحال مستحکم رہی، جبکہ 2026 میں مہنگائی میں واضح کمی آئی ہے۔ اس بیان پر تقریب میں موجود شرکاء کی جانب سے تالیاں بجائی گئیں۔

بلال قریشی نے اس پر سخت تنقید کرتے ہوئے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ یہ تالیاں دراصل غریب عوام کے منہ پر ایک تھپڑ کے مترادف ہیں۔ انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں غریب آدمی کے پاس خودکشی کے سوا شاید ہی کوئی راستہ باقی رہ گیا ہو۔

اداکار کے اس سخت ردعمل نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے، جہاں مہنگائی اور عوامی مشکلات ایک بار پھر موضوعِ گفتگو بن گئی ہیں۔

پی این پی

The only thing left for the poor is suicide Bilal Qureshi is angry
Comments (0)
Add Comment