چین تعاون کی فہرست کو مسلسل بڑھانے کے لیے امریکہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے، چینی وزارت تجارت

بیجنگ : چین کی وزارت تجارت کی ترجمان حہ یونگ چھیئن نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ چین-امریکہ معاشی و تجارتی امور کے چینی رہنما اور چین کے نائب وزیر اعظم حہ لی فنگ نے امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کے ساتھ جنوبی کوریا میں اقتصادی و تجارتی مذاکرات کئے۔ فریقین نے دونوں سربراہان مملکت کی جانب سے طے پانے والے اہم اتفاق رائے کی رہنمائی میں باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اورجیت جیت پر مبنی تعاون کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے باہمی تشویش کے اقتصادی و تجارتی مسائل کو حل کرنے اورعملی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لئے گہرائی کے ساتھ واضح اور تعمیری تبادلہ خیال کیا۔ اگلے مرحلے میں چین امریکا کے ساتھ مل کر برابری، احترام اور باہمی فائدے کے اصولوں کے مطابق تعاون کی فہرست کو مسلسل بڑھانے اور مسائل کی فہرست کو کم کرنے کے لیے تیار ہے، تاکہ چین-امریکہ اقتصادی و تجارتی تعلقات کی صحت مند، مستحکم اور پائیدار ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔

Comments (0)
Add Comment