شہر قائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ معمول سے تیز ہوائیں چلیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہواؤں کی زیادہ سے زیادہ رفتار 25 ناٹیکل مائل (45 کلو میٹر) فی گھنٹہ ریکارڈ ہو رہی ہے، ہواؤں کی سمت سمندر کی جنوبی مغربی سمت کی جانب سے ہے۔
شہر کے اکثر علاقوں میں گرد آلود ہوائیں بھی ریکارڈ ہوئیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 34فیصد رہا، نمی کا تناسب کم ہونے کے سبب ہیٹ انڈیکس 35 ڈگری کے مساوی رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کل بھی شہرمیں معمول سے تیز سمندری ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
قبل ازیں، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی تھی کہ شہر قائد کا موسم آج بھی گرم و مرطوب رہنے کی توقع ہے جبکہ نمی کا تناسب 55 تا 65 فیصد ہونے کے سبب اصل درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس کی جا سکتی ہے۔
شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری تک جانے کا امکان تھا۔
صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم، شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ شدید گرمی اور ہوا میں نمی کی وجہ سے آج دادو، لاڑکانہ، سکھر اور گھوٹکی کے اضلاع میں کہیں کہیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے۔
پی این پی