اسلاموفوبیا اور نسل پرستی کے خلاف کمیونٹی کی آواز بنوں گی: عائشہ عارف

مانچسٹر:بری سے حالیہ الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد لیبر کونسلر عائشہ عارف اپنے ووٹرز اور سپورٹرز کا شکریہ ادا کرنے پہنچ گئیں۔ اس موقع پر مختلف کمیونٹی رہنماؤں اور شہریوں نے اُن کا پرتپاک استقبال کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
عائشہ عارف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسلاموفوبیا اور نسل پرستی کے خلاف اپنی کمیونٹی کی مضبوط آواز بنیں گی اور ہر فورم پر عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو تعلیم حاصل کرنی چاہیے تاکہ وہ نہ صرف برطانیہ بلکہ پاکستان میں موجود خواتین کے لیے بھی رول ماڈل بن سکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کونسل میں اپنی کمیونٹی کی نمائندگی کرنا اُن کے لیے باعثِ فخر ہے اور وہ عوامی خدمت کو اپنی اولین ترجیح بنائیں گی۔
اس موقع پر اوورسیز خدمت کمیٹی کے اراکین نے کونسلر عائشہ عارف کو خوش آمدید کہا اور پھولوں کے تحائف پیش کیے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضمیر الحسن جعفری نے تمام مہمانوں کا شرکت پر شکریہ ادا کیا۔
تقریب میں اوورسیز ویلفیر کمیٹی کے اراکین نصر اللہ خان زائد، ریاض حسین، حاجی کفایت حسین، ثاقب رضا، فلک شیر جندران، ثقلین عباس، آصف علی، حمزہ اعجاز، توقیر عباس، ضیغم عباس، علی رضا جعفری، نوازش علی، خان فرحت جعفری اور کامران جعفری نے خصوصی شرکت کی۔

Comments (0)
Add Comment