اسپیشل اولمپکس پاکستان؛ نیشنل گیمز میں 12 گولڈ میڈلز کیساتھ ٹائٹل پنجاب کے نام

اسپیشل اولمپکس پاکستان نیشنل گیمز میں پنجاب نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر بارہ گولڈ اور 13 سلور میڈلز کیساتھ ٹائٹل اپنے نام کیا۔

پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں منعقدہ تین روزہ ایونٹ میں پنجاب نے بارہ گولڈ اور 13 سلور میڈلزکے ساتھ پہلی، سندھ نے 9 گولڈ اور 10 سلور میڈلز کے ساتھ دوسری جبکہ وفاقی ریجن 8 گولڈ اور 9 سلور میڈلز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اختتامی تقریب میں وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ اور ڈائریکٹر جنرل پاکستان اسپورٹس بورڈ محی الدین احمد وانی تھے جنہوں نے اسپیشل اولمپکس پاکستان کی چیف ایگزیکٹو رونق لاکھانی، سابق ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ اختر نواز گنجیرا، سیکرٹری اسلام آباد اولمپک ایسوسی ایشن رضوان الحق رازی کے ہمراہ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کٸے۔

 گیمز کے آخری روز 200 میٹر مینز فائنل پلس سی کیٹیگری میں سندھ کے احمد رجب نے 28.01 سیکنڈز کے ساتھ گولڈ میڈل جیت لیا، جبکہ پنجاب کے محمد عادل خان اور طیب وحید نے بالترتیب سلور اور برانز میڈلز حاصل کیے۔800 میٹر لیول بی مقابلے میں بلوچستان کے محمد جابر نے 2 منٹ 41.88 سیکنڈز کے ساتھ گولڈ میڈل اپنے نام کیا، جبکہ وفاقی ریجن کے محمد واصف نے سلور اور سندھ کے ارسلان آفتاب نے برانز میڈل حاصل کیا۔

ویمنز 800 میٹر لیول سی ایونٹ میں سندھ کی کھلاڑیوں نے میدان مار لیا، جہاں ثناء نے گولڈ، نوشین بانو نے سلور اور تبسم نے برانز میڈل جیتا۔شاٹ پٹ مقابلے میں خیبرپختونخوا کے باسط علی نے 8.47 میٹر کی شاندار تھرو کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ پنجاب کے محمد عثمان دوسرے جبکہ وفاقی ریجن کے ہمایوں اسلم تیسرے نمبر پر رہے۔

پی این پی

Special Olympics Pakistan; Punjab wins title with 12 gold medals in National Games
Comments (0)
Add Comment