زمبابوے کے خلاف ناقابل شکست پہلی نصف سنچری جڑنے والی آل راؤنڈر سائرہ جبیں نے فیوچر اسٹار کا ایوارڈ حاصل کرلیا۔
صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع چترال سے تعلق رکھنے والی 25 سالہ سائرہ جبیں کو پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی جانب سے منعقدہ خصوصی تقریب میں کپتان فاطمہ ثنا نے سائرہ جبیں کو خصوصی ایوارڈ دیا۔
اس موقع پر ٹیم مینٹور و ہیڈ کوچ وہاب ریاض، ٹیم منیجر عائشہ اشعر اور قومی ویمن کرکٹرز بھی موجود تھیں، زمبابوے کے خلاف سیریز کے پہلے میچ میں اپنا ڈیبیو کرنے والی سائرہ جبیں نے تیسرے میچ میں 32 گیندوں پر 8 چوکوں کی مدد سے آؤٹ ہوئے بغیر 50 رنز اسکور کیے تھے۔
معروف کیلاش قبیلے سے تعلق رکھنے والی سائرہ جبیں لاہور کے کینرڈ کالج میں زیر تعلیم ہیں، سائرہ جبیں ڈومیسٹک ویمن کرکٹ میں اسٹرائیکرز کی جانب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر چکی ہیں، سائرہ جبین ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں ڈیبیو کرنے والی پاکستان کی 59 ویں کھلاڑی ہیں۔
پی این پی