33ویں ایشین جونیئر انفرادی اسکواش چیمپین شپ 2026 میں شرکت کے لیے پاکستان ٹیم چین روانہ ہو گئی، مقامی شہر پانزیہوا میں 20 سے 24 مئی تک ایشیائی بالادستی کے لیے پاکستان اسکواش اسکواڈ اسلام آباد سے اپنی منزل کی جانب روانہ ہوا۔
چیمپین شپ میں پاکستان کے عبداللہ نواز بوائز انڈر 19،نعمان خان بوائز انڈر 17، احمد ریان خلیل اور سہیل عدنان بوائز انڈر 15 جبکہ مصطفی خان بوائز انڈر 13 ایونٹ میں اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے، پشاور سے تعلق رکھنے والی سحرش اور ان کی بہن ماہنور علی گرلز انڈر 15 ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے میڈلز جیتنے کی کوشش کریں گی۔
چیمپین شپ میں گروپ کیپٹن (ر) عرفان اصغر ٹیم مینیجر اور معروف سابق عالمی کھلاڑی فہیم گل ہیڈ کوچ کی ذمہ داری ادا کررہے ہیں۔
پی این پی