بیجنگ:پاکستان مسلم لیگ کی مرکزی نائب صدر محترمہ مہرین ملک آدم چین پہنچ گئیں، جہاں وہ پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کے حوالے سے منعقدہ عالمی کانفرنس اور استقبالیہ تقریب میں شرکت کریں گی۔یہ اہم تقریب 25 مئی 2026 کو بیجنگ میں منعقد ہوگی، جس میں پاکستان اور چین کی ممتاز سیاسی، سفارتی اور سماجی شخصیات شرکت کریں گی۔ تقریب کی میزبانی حکومتِ پاکستان اور حکومتِ چین مشترکہ طور پر کر رہی ہیں۔مہرین ملک آدم کی اس بین الاقوامی فورم میں شرکت پاکستان مسلم لیگ کے عالمی روابط اور پاک چین دوستی کے فروغ کے عزم کا اظہار ہے۔ پارٹی رہنماؤں اور کارکنان نے ان کے دورۂ چین کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔