میں اسرائیل کا وزیرِ اعظم بھی بن سکتا ہوں،ٹرمپ کا حیران کن دعوی

واشنگٹن (پی این پی )امریکی صدر نے ایک غیر معمولی بیان دیتے ہوئے مذاقا کہا ہے کہ صدارت کے بعد اسرائیل جا کر وزارتِ عظمی کا انتخاب بھی لڑ سکتا ہوں۔

میڈیا بریفنگ کے دوران ٹرمپ نے دعوی کیا کہ اسرائیل میں میری مقبولیت انتہائی زیادہ ہے، اس وقت اسرائیل میں میری مقبولیت 99 فیصد ہے، میں تو وہاں وزیرِ اعظم کے لیے بھی الیکشن لڑ سکتا ہوں۔ٹرمپ نے کہا کہ شاید یہ سب کرنے کے بعد میں اسرائیل چلا جائوں اور وہاں کا وزیرِاعظم بننے کی کوشش کروں، آج صبح میرے پاس ایک پول آیا، جس میں میری مقبولیت 99 فیصد تھی۔ٹرمپ نے گفتگو کے دوران نیتن یاہو کا دفاع بھی کیا اور دعوی کیا کہ اسرائیلی عوام اپنے وزیرِ اعظم کے ساتھ مناسب رویہ اختیار نہیں کر رہے۔

پی این پی