اسلام آباد (پی این پی) 8سالہ پاکستانی نژاد بچے نے ناسا کی ویب سائٹ پر موجود غلطی پکڑ لی ،
ایجنسی نے بھی کھلے دل سے اپنی غلطی تسلیم کرلی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ناسا کی ایک پوسٹ میں ایکسپور جوپیٹر کی جگہ ایکسپور جوپیٹرلکھا گیا تھا۔بچے کے والد مسرت علی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ان کے 8سالہ بیٹے نے یہ غلطی نوٹ کی اور زور دیا کہ اسے ضرور رپورٹ کیا جائے، ناسا نے جواب میں کہا کہ نشاندہی کا شکریہ، ہم فورا اس گمشدہ حرف کو درست کر رہے ہیں۔والد کے مطابق ناسا کے اس دوستانہ جواب سے ان کا بیٹا بے حد خوش ہوا کیونکہ وہ خلا، راکٹس اور لانچز میں گہری دلچسپی رکھتا ہے اور مستقبل میں خلا باز بننے کا خواب دیکھتا ہے۔
پی این پی