Shoaib Malik presents new suggestions for improving Test cricket in Pakistan

سابق قومی کپتان شعیب ملک نے پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کے گرتے ہوئے معیار کو بہتر بنانے کے لیے نئی تجاویز پیش کردیں۔

شعیب ملک نے کہا ہے کہ ریڈ بال کرکٹ کھیلنے والے اسپیشلسٹ کھلاڑیوں کے لیے پرکشش معاہدے متعارف کرانے کی ضرورت ہے تاکہ وہ فرسٹ کلاس کرکٹ سے وابستہ رہیں اور فرنچائز کرکٹ کی جانب زیادہ راغب نہ ہوں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر ریڈ بال اسپیشلسٹس کو بہتر مالی تحفظ فراہم کیا جائے تو وہ کم از کم پانچ فرسٹ کلاس میچز کھیلنے کے لیے پُرعزم رہیں گے اور اپنے قدرتی کھیل کو تبدیل کرنے پر مجبور نہیں ہوں گے۔

شعیب ملک کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی سطح پر ادھوری صلاحیتیں کامیاب نہیں ہوتیں، اس لیے پاکستان کو مکمل طور پر تیار اور طویل فارمیٹ کے لیے وقف کھلاڑیوں کی ضرورت ہے۔



پی این پی

Shoaib Malik presents new suggestions for improving Test cricket in Pakistan
Comments (0)
Add Comment