کراچی:
امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے کے امکانات کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں پیر کو کاروبار کے آغاز سے اختتام تک تیزی رہی۔
تیزی کے سبب 71 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں 3 کھرب 72 ارب 51 کروڑ 16 لاکھ 33 ہزار 273 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
پیر کے روز بازار حصص میں کاروبار کا آغاز 3611 پوائنٹس کی زبردست تیزی کے ساتھ ہوا جبکہ اختتام تک تیزی برقرار رہی، مارکیٹ میں تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔
کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 3881.05 پوائنٹس کے اضافے سے 171725.19 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
اسٹاک ماہرین کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونا مثبت علامت ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی و مندی کا ملا جلا رجحان رہا، تاہم مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں حصص کی مالیت میں اضافہ ریکارڈ ہوا۔
پی این پی