ہراسانی کے الزامات پر ارسلان بٹ نے مامیا شاہ جعفر کو قانونی نوٹس بھیج دیا

پاکستان شوبز انڈسٹری میں ہراسانی کے الزامات سے شروع ہونے والا تنازع اب قانونی رخ اختیار کرگیا ہے، جہاں اداکار ارسلان بٹ نے ساتھی اداکارہ مامیا شاہ جعفر کو باضابطہ قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے۔

ارسلان بٹ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر قانونی نوٹس کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے اس معاملے پر پہلی بار کھل کر ردعمل دیا۔ اداکار نے پوسٹ کے کیپشن میں سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ ’’جھوٹے پر اللہ کی لعنت ہو‘‘۔

اداکار کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف کیے گئے جھوٹے اور ہتک آمیز بیانات کے باعث قانونی کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مقررہ مدت کے اندر معافی نہ مانگنے کی صورت میں مزید قانونی اقدامات کیے جائیں گے۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

یہ تنازع اس وقت سامنے آیا تھا جب اداکارہ مامیا شاہ جعفر نے ایک پوڈکاسٹ انٹرویو میں ارسلان بٹ پر شوٹنگ کے دوران ہراساں کرنے کے الزامات عائد کیے تھے۔ مامیا کے مطابق ایک موقع پر سیٹ پر معاملات سلجھانے کی کوشش کے دوران ارسلان بٹ نے انہیں گلے لگانے کی کوشش کی، جبکہ انکار پر ناراضی کا اظہار بھی کیا گیا۔

دوسری جانب ارسلان بٹ نے ان تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے قانونی راستہ اختیار کرلیا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس معاملے پر مداحوں اور صارفین کی جانب سے مختلف آراء سامنے آرہی ہیں، جبکہ شوبز حلقوں میں بھی یہ تنازع موضوعِ بحث بنا ہوا ہے۔

پی این پی

Arsalan Butt sends legal notice to Mamiya Shah Jafar over harassment allegations
Comments (0)
Add Comment