پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا اسٹار جنت مرزا کی عید پر گوشت پیکنگ کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔
سوشل میڈیا اسٹار جنت مرزا ایک بار پھر تنقید کی زد میں آ گئیں اور اس بار انہیں عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے گوشت کی پیکنگ سے متعلق بنائی گئی ویڈیو پر ٹرول کیا جا رہا ہے۔
جنت مرزا نے اپنی انسٹاگرام ریل میں قربانی کے گوشت کو پیک کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کی جس میں وہ گوشت کے ڈھیر کے درمیان بیٹھی مختلف تھیلوں میں گوشت تقسیم کرتی دکھائی دیں۔ ویڈیو میں ان کا سادہ لباس اور عید کا انداز بھی نمایاں تھا۔
View this post on Instagram
تاہم ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آیا۔ بعض صارفین نے اسے محض ویوز حاصل کرنے کی کوشش قرار دیا جبکہ کچھ نے صفائی اور حفظانِ صحت سے متعلق سوالات بھی اٹھائے۔ کئی صارفین نے جنت مرزا کے انداز اور ویڈیو بنانے کے طریقے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گوشت والے ہاتھ بالوں میں کیوں لگا رہی ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جنت مرزا جب گوشت پیک کرتی ہیں تو اپنے ہاتھ سے بال بھی ٹھیک کرتی ہیں جس پر ایک صارف نے کہا کہ گوشت میں بال گر گئے ہوں گے۔
واضح رہے کہ جنت مرزا پاکستان کی مقبول ترین سوشل میڈیا شخصیات میں شمار ہوتی ہیں اور ٹک ٹاک و انسٹاگرام پر ان کے لاکھوں فالوورز ہیں۔
پی این پی