شوبز انڈسٹری میں کامیابی حاصل کرنے سے پہلے کئی اداکاراؤں نے تعلیم کے میدان میں بھی نمایاں کامیابیاں سمیٹیں۔
کچھ نے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی تو بعض نے ڈینٹسٹری جیسے مشکل شعبوں میں مہارت حاصل کی۔
اپنی محنت، لگن اور مستقل مزاجی کے باعث یہ شخصیات نہ صرف تعلیمی میدان میں نمایاں رہیں بلکہ بعد ازاں اداکاری کی دنیا میں بھی خوب نام کمایا۔
ان اداکاراؤں کی کہانیاں اس بات کی مثال ہیں کہ خوابوں کی تعبیر کے لیے صرف ٹیلنٹ ہی نہیں بلکہ سخت محنت اور تعلیم بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔
کئی اداکارائیں ابتدا میں ڈاکٹر بننے کا ارادہ رکھتی تھیں، مگر قسمت انہیں فلم اور ٹی وی انڈسٹری کی جانب لے آئی جن میں سائی پلوی، سری لیلا، منوشی چلر، شریا شرما میناکشی چوہدری، ادیتی گوویتریکر اور دیگر شامل ہیں۔
آج یہ اداکارائیں لاکھوں مداحوں کے دلوں پر راج کر رہی ہیں اور نوجوانوں کے لیے یہ پیغام بھی دے رہی ہیں کہ تعلیم اور شوق دونوں کو ساتھ لے کر کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔
پی این پی