اے سی سی مینز چیلنجر کپ: ویزا تنازع نے پورے ٹورنامنٹ کا نقشہ بدل دیا

اے سی سی مینز چیلنجر کپ میں ویزا تنازع نے پورے ٹورنامنٹ کا نقشہ بدل کر رکھ دیا۔

سنگاپور میں جاری اے سی سی مینز چیلنجر کپ میں کمبوڈیا کی کرکٹ ٹیم کو اس وقت بڑا دھچکا لگا جب وہ مکمل ٹیم میدان میں اتارنے میں ناکام رہی جس کے نتیجے میں اسے اپنے تمام میچز سے دستبردار ہونا پڑا۔

ٹورنامنٹ حکام کے مطابق کمبوڈیا کے تین کھلاڑیوں کو سنگاپور پہنچنے پر ویزا نہ مل سکا تھا جبکہ ایک اور کھلاڑی انجری کا شکار ہوگیا جس سے ٹیم مطلوبہ تعداد پوری نہ کر سکی۔

کمبوڈیا کی دستبرداری کے بعد گروپ میں شامل انڈونیشیا اور ازبکستان نے بغیر مقابلے کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

تاحال یہ واضح نہیں ہوسکا کہ کھلاڑیوں کے ویزے کیوں مسترد کیے گئے۔

واضح رہے کہ کمبوڈیا کو 2022 میں آئی سی سی کی ایسوسی ایٹ رکنیت ملی تھی۔

کمبوڈیا نے 2023 کے جنوب مشرقی ایشیائی کھیلوں کی میزبانی کی جس میں کی ٹیم میں بھارت اور پاکستان سے تعلق رکھنے والے 13 نیچرلائزڈ کھلاڑی شامل تھے۔

ان کھلاڑیوں کو ٹورنامنٹ شروع ہونے سے چند روز قبل کمبوڈین شہریت دی گئی تھی جس پر ملائیشیا نے اعتراض بھی اٹھایا تھا۔



پی این پی

ACC Mens Challenger CupCambodiaSingaporeVisa dispute
Comments (0)
Add Comment