بجٹ حکومت کی معاشی ترجیحات و اصلاحاتی سمت کا عکاس ہے: محمد اورنگزیب

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب—فائل فوٹو 

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ حکومت کی معاشی ترجیحات اور اصلاحاتی سمت کا عکاس ہے، حکومت معاشی استحکام، اقتصادی بحالی اور پائیدار ترقی کے لیے پُرعزم ہے۔

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی برطانیہ کے پارلیمانی انڈر سیکریٹری ہیمش فالکنر سے فنانس ڈویژن میں ملاقات ہوئی جس میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان اقتصادی تعاون کے فروغ اور علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں پاکستان کے معاشی منظر نامے، جاری اصلاحات اور مالیاتی ترجیحات پر تفصیلی گفتگو بھی ہوئی۔

وزیرِ خزانہ نے برطانوی وفد کو حکومت کے اقتصادی اصلاحاتی ایجنڈے سے آگاہ کیا۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ مذاکرات، کشیدگی میں کمی اور تنازعات کے پرامن حل کی حمایت کی ہے اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے ابتداء سے فعال کردار ادا کیا ہے، امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ مفاہمت سے علاقائی استحکام کے امکانات بہتر ہوئے ہیں۔

وزیرِ خزانہ کے مطابق طویل علاقائی عدم استحکام اقتصادی اعتماد، توانائی کی منڈیوں اور سپلائی چین کو متاثر کرتا ہے، اقتصادی منصوبہ بندی میں بیرونی اور جغرافیائی سیاسی خطرات کو مدِنظر رکھا گیا ہے جبکہ اقتصادی تخمینوں میں علاقائی غیر یقینی صورتِ حال کے ممکنہ معاشی اثرات بھی شامل کیے گئے ہیں۔ 

ان کے مطابق بہتر علاقائی صورتِ حال سرمایہ کاری، تجارت اور معاشی سرگرمیوں کے لیے سازگار ثابت ہو گی۔

وزیرِ خزانہ نے بتایا کہ حکومت مالیاتی اور ادارہ جاتی اصلاحات کے عمل کو تیز کر رہی ہے، محصولات میں بہتری، ٹیکس تعمیل اور لیکیجز کے خاتمے کے لیے اقدامات جاری ہیں، ٹیکنالوجی، ڈیٹا انضمام اور ڈیجیٹل انوائسنگ کے ذریعے ٹیکس نظام کو جدید بنایا جا رہا ہے، اصلاحات کا مقصد صرف محصولات میں اضافہ نہیں بلکہ شفافیت اور اعتماد کا فروغ بھی ہے۔

محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومت صوابدیدی اختیارات میں کمی اور مؤثر طرزِ حکمرانی پر توجہ دے رہی ہے، نجکاری، رائٹ سائزنگ اور سرکاری اخراجات میں بہتری اصلاحاتی پروگرام کا حصہ ہیں، ڈیجیٹل گورننس اور ہدفی سماجی تحفظ کے نظام کو مزید وسعت دی جا رہی ہے۔

اس موقع پر برطانوی وزیر نے پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے کی وسعت اور سنجیدگی کو سراہا اور اصلاحات کے تسلسل اور ادارہ جاتی مضبوطی کی اہمیت پر زور دیا۔

برطانیہ نے پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعاون اور روابط جاری رکھنے میں دلچسپی کا اعادہ کیا۔

دونوں فریقین نے پائیدار ترقی اور علاقائی استحکام کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

'; $('.fb-video').parent('.embed_external_url').html(htmla); } else{ let embed_url = $('.fb-video').attr('data-href'); let htmla="
'; } } var scriptElement=document.createElement('script'); scriptElement.type="text/javascript"; scriptElement.setAttribute="async"; scriptElement.src="https://connect.facebook.net/en_US/sdk.js#xfbml=1&version=v2.11&appId=580305968816694"; document.body.appendChild(scriptElement); } } },100); var story_embed_gallery = $('.detail_gallery').find('.embedgallery').length; if(story_embed_gallery > 0){ var styleElement=document.createElement('link'); styleElement.type="text/css"; styleElement.rel="stylesheet"; styleElement.href="https://jang.com.pk/assets/front/css/swiper-bundle.min.css"; document.head.appendChild(styleElement); var styleElement=document.createElement('link'); styleElement.type="text/css"; styleElement.rel="stylesheet"; styleElement.href="https://jang.com.pk/assets/front/css/colorbox.css"; document.head.appendChild(styleElement); } if($("#forminator-iframe").length > 0){ const iframe = document.getElementById('forminator-iframe'); var changeHeight = 0; window.addEventListener('message', (event) => { if (event.origin === 'https://surveys.immcorporate.com') { var { height } = event.data; //$("#forminator-iframe").before('
height:'+height+'
'); if(height > 150){ height = height + 5; if($("#forminator-iframe").height() != height && changeHeight == 1){ $('html, body').animate({ scrollTop: ($("#forminator-iframe").offset().top)-30 }, 600); $('.detail-page').focus(); } iframe.style.height = height + 'px'; } changeHeight = 1; } }); } if($("#theNewsWidget").length > 0){ /*$("#theNewsWidget").load("https://www.thenews.com.pk/get_entertainment_news_widget");*/ //$("#theNewsWidget").load("https://gadinsider.com/latest-posts/mobile-news"); //$("#theNewsWidget").load("https://jang.com.pk/jang_english_news"); /*$.ajax({ url : "https://jang.com.pk/assets/uploads/gadinsider/posts.txt", dataType: "text", cache: false, success : function (data) { $("#theNewsWidget").html(data) //console.log(data) } });*/ }

پی این پی
attorneyautomobilebeauty tipsbreaking newsBudget 2026businesscomputerconference callcosmeticscreditcricketdaily jangdegreedonatedramaEconomic CooperationelectricityentertainmentFashionflightsfoodsforeign exchangegasgeo dramageo entertainmenthealthhostinginsurancejang newsjang newspaperlatest newslawyerloansmobilemortgagePakistanpakistan newsPharmaceuticalssmartphonesoftwaresportstablettechnologytoday’s newstradingUKurdu newsurdu newspaperVideoworld
Comments (0)
Add Comment